لاہور میں 10ماہ میں 374بچے اغواہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

لاہور میں 10ماہ میں 374بچے اغواہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور میں 10ماہ میں 374بچے اغواہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور میں شہر میں اغواکے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

10ماہ کے دوران لاہور میں 674بچے اغواہو چکے ہیں۔ایک ہزار 487خواتین بھی اغواہوئی ہیں۔لاہور کے مختلف تھانوں میں 1311اغواکے مقدمات درج ہیں۔شہر میں اغوااور جرائم کی بڑھتی وارداتیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ قرار داد میں آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاگیا کہ شہر میں اغواکی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں