ْوزیراعلی پنجاب کا اچانک محکمہ سیاحت کے دفتر پر چھاپہ، سیکرٹری ٹورزم کو او ایس ڈی بنا دیا

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

ْوزیراعلی پنجاب کا اچانک محکمہ سیاحت کے دفتر پر چھاپہ، سیکرٹری ٹورزم کو او ایس ڈی بنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اچانک محکمہ سیاحت کے دفتر پر چھاپہ مارااورسیکرٹری و دیگر اہم افسران اور عملہ کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں، پورے دفتر میں بڑے افسر غیر حاضر ہیں، اسی اثنا میں انہوں نے سیکرٹری ٹورزم کو او ایس ڈی بنانے کا حکم جاری کیا۔عثمان بزدار نے کہا جو افسر وقت کی پابندی نہیں کرے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں