گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

منگل 7 دسمبر 2021 13:28

گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں