وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول محکمہ سیاحت کے آفس پہنچ گئے

افسروں و عملے کے غیر حاضری پراظہار برہمی ، سیکرٹری سیاحت کو او ایس ڈی بنانے کا حکم

منگل 7 دسمبر 2021 22:38

وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول محکمہ سیاحت کے آفس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر کسی پروٹوکول ساڑھے 10 بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے، انکے ساتھ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس میں افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کے دفتر سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 10 بجے تک دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تاخیر سے دفتر ا?نا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے کہا کہ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرا?مد یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا، محکمے کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔انکا کہنا ہے کہ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں