ٰوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ سندر کی حدود میں طالبہ سے ز یادتی کے واقعہ کا نوٹس، ملزم گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 23:26

ٰوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ سندر کی حدود میں طالبہ سے ز یادتی کے واقعہ کا نوٹس، ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود میں طالبہ سے ز یادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائی-دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتارکر لیاہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں