وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس

کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب،ادارہ سیل

منگل 7 دسمبر 2021 23:26

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائی-انہوں نے کہا کہ کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاںناقابل برداشت ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں