آصف زرداری کی ارشد گھرکی کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی

منگل 7 دسمبر 2021 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مرحوم ارشد گھرکی کے گھر جا کر مرحوم کے بیٹے ابوبکر گھرکی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور صاحبزادے سفیان گھرکی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے لئے گھرکی خاندان کی خدمات کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں