بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ‘آصف زرداری

ْپنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینگے‘سابق صدر لاہور سے کراچی روانہ

منگل 7 دسمبر 2021 22:30

بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ‘آصف زرداری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے،1979 کی طرح لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے۔آصف زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں قیام کے دوران حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کی ۔آصف علی زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں