اوپن مارکیٹ میں چکی سے تیار کردہ آٹے ،مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں3روپے سی40 روپے تک اضافہ

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ،روٹی ، نان کے نرخ بڑھانے کیلئے اجلاس آج طلب

منگل 7 دسمبر 2021 22:30

اوپن مارکیٹ میں چکی سے تیار کردہ آٹے ،مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں3روپے سی40 روپے تک اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چکی سے تیار کردہ آٹے ، مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں3 روپے سی40 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ،ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھانے کے لئے آج بدھ کے روز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

تفصیلات کی مطابق صوبائی دارلحکومت میں آٹا چکی مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت مسلسل 2600روپے کی سطح پر برقرار رہنے کے باعث ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں3روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی قیمت 85روپے سے بڑھ کر 88روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

قیمتوںمیں اضافے کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںاوپن مارکیٹ میں مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں10 روپے سی40 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ۔

دال چنا کی قیمت دس روپے اضافے سے 150 روپے کلو ،دال ماش کے قیمت 40 روپے اضافے سے 270 روپے ،دال مونگ کی قیمت 40روپے اضافے سی170 روپے ،کالے چنے کی قیمت دس روپے اضافے سے 150روپے ،دال مسور کی قیمت30 روپے اضافے سے 200 روپے ،مسر 40 روپے اضافہ سی200 روپے ،سفید چنے کی قیمت 26 روپے اضافہ سے 196 روپے فی کلو ہو گئی۔چاول کی قیمت بھی 115 سے بڑھ کر 135 روپے کلو پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے ایک کلو دودھ کی قیمت 100روپے سے بڑھ کر 115روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 120روپے سے بڑھ کر 135روپے ہو گئی ہے ۔دریں اثنامتحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی کا نرخ بڑھانے کے لئے آج بدھ کے روز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اجلاس میں سادہ روٹی کی قیمت10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔صدر آفتاب اسلم گل کے مطابق آٹے کاتھیلا860 سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے جبکہ آٹا بوری 4800سے 6000 روپے ہو گئی ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے اور ہم مہنگی ایل پی جی اور لکڑی جلا کر موجودہ قیمت پر نان اور روٹی فروخت نہیں کرسکتے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں