معروف اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد نے ایک دوسرے کو ’ہمسفر‘ چن لیا

حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر منگنی کا اعلان کرتے ہوئے خوبصورت جذبات کا بھی اظہار کیا،مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 دسمبر 2021 12:55

معروف اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد نے ایک دوسرے کو ’ہمسفر‘ چن لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2021ء) :معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کر لی ۔حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کی جس کا اعلان دونوں نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کیا۔حبا بخاری نے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اور آریز احمد ’بھولی بانو’ ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آریز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آریز احمد نے دور رہنے کی کوشش کی مگر بالاآخر دونوں ایک ہو گئے،اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ آریز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔ انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حبا بخاری سے شادی کرنے کا بھی پوچھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا جًلد ہی شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لیے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے منگنی کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرنے والی اداکارہ حبا بخاری جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ حبا بخاری نے اپنے کئی انٹرویوز، انسٹا پر سوالوں کے سیشن کے دوران جو اپنے منگیتر کی نشانیاں بتائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں