وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ،افسروں اور سٹاف کی حاضری چیک کی،دفتری اوقات کی پابندی کا حکم

وزیر اعلیٰ نے فائل ورک اورسمریوں کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا،سمریوں کوجلد نمٹانے اورلوگوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت عوام کے مسائل کے حل کیلئے د فاتر کے اچانک دورے جاری رکھوں گا،افسران کو پبلک سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا ہو گا:عثمان بزدا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اوردیگر سٹاف کے دفاتر کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفاتر میں افسروں اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائل ورک اورسمریوں کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں سمریوں کوجلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس آنے والی فائلوں پر قواعد و ضوابط کے تحت فی الفور کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کانفرنس روم کا بھی دورہ کیا اورکانفرنس میں سٹاف میٹنگ کے شرکائ سے ایجنڈے پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری امپلی منٹیشن، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اور دیگر افسرو ں کے دفاتر کو چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفتری اوقات کی پابندی اورنظم وضبط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں اپنے آنے والے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔مسائل کے حل کیلئے آنے والے لوگوں سے عزت اوراحترام سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں اور سٹاف کودیگرمحکموں کے افسروں اورعملے کے لئے مثال بننا ہو گا - عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے د فاتر کے اچانک دورے جاری رکھوں گااور افسران کو پبلک سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا ہو گا - ڈپٹی سیکرٹری آفس میں موجود ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی اچانک آمد پرخوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے آفس میں موجود مشیر حنیف پتافی، رکن پنجاب اسمبلی طاہر رندھاوا اور دیگر شخصیات سے حال احوال پوچھا۔ صوبائی مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ آپ کے سرکاری دفاتر کے دوروں سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور ان دوروں کا عوام میں مثبت پیغام جا رہا ہے -ایم پی اے طاہر رندھاوا نے کہا کہ گڈگورننس یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفاتر کے اچانک وزٹ ضروری ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں