عوام کے جان و مال کی حکومت ذمہ دار ہے، صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کیا جائی: چودھری پرویزالٰہی

عوامی مفاد میں بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، قائم مقام گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات پنجاب کی مجموعی صورتحال، پنجاب اسمبلی میں مزید نئی قانون سازی پر مشاورت، صوبائی وزیر نے لاء اینڈ آرڈر پر بریفنگ دی

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور صوبائی وزیر برائے کالونیز و ثقافت خیال احمد نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب کی مجموعی صورتحال، پنجاب اسمبلی میں مزید نئی قانون سازی کے سلسلے میں مشاورت سمیت سیالکوٹ واقعہ کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر پنجاب کو راجہ بشارت نے صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مفاد میں بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، عوام کے جان و مال کی ذمہ دار حکومت ہے اور اس ذمہ داری کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کیا جائے اور عوامی مفاد میں بہترین قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اس کیلئے ضروری ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں