چائنہ نے پاکستان کو کوروناویکسین تحفہ میں دی،پاکستان چائنہ کی مدد سے کوروناویکسین بنارہاہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کا ڈیپارٹمنٹ بنارہے ہیں

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسری پاک چائنہ میڈی کانگریس اور 35ویں بائی نئیل میڈیکل کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کونسلرجنرل چائنیز کونصلیٹ لاہورمسٹرپنگ زنگ وو،صدرپی ایم اے لاہورچیپٹرپروفیسرڈاکٹراشرف نظامی،پروفیسرسلمی،ڈاکٹرقیصرسجاد،ڈاکٹرشیرشاہ سید،تنویرانور،ایس اے چغتائی اورپی ایم اے کے سینئیررہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حصہ رہنے پرہمیشہ فخرکیاہے۔ پی ایم اے پاکستان میں 72سال سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم اے ڈاکٹرزکے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے۔آج میری پہچان پی ایم اے کی وجہ سے ہے۔1988میں پی ایم اے کی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔کوویکس کے انکارکے بعد چائنہ نے پاکستان کو کوروناویکسین تحفہ میں دی۔پاکستان کی عوام کو کوروناسے محفوظ بنانے کیلئے مفت ویکسین فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔اللہ پاک کے کرم سے کوروناکے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔پاکستان چائنہ کی مدد سے کوروناویکسین بنارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاک چائنہ کوریڈوردونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی اعلی مثال ہے۔

پاکستان اور چائنہ کی عوام محبت اور دوستی کے لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔ابھی ہمیں چائنہ سے بہت کچھ سیکھناہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے 92فیصد بچوں کو ویکسینیٹ کرنے کاہدف 2023کی بجائے 2021میں ہی حاصل کرلیاہے۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہاہے۔الحمداللہ رواں سال پنجاب میں پولیوکا کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہواہے۔

انشاء اللہ پاکستان بہت جلدپولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔پنجاب میں خسرہ و روبیلا کے خلاف کامیاب مہم چلائی گئی ہے۔وزیرصحت نے کہا کہ پنجاب کی ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام3کروڑ11لاکھ خاندانوں کو نیاپاکستان صحت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں۔پنجاب کے 85لاکھ خاندان پہلے سے ہی صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت طبی علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژنزکے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کرچکے ہیں۔حکومت اس منصوبہ پر 390ارب روپے خرچ کررہی ہے۔نیاپاکستان صحت کارڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہے۔

چغتائی ہسپتال میں 80مریض صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تین سال قبل 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمحکمہ صحت میں 46000ڈاکٹرزنرسز،ٹیکنالوجسٹ،میل نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھرتی کیاگیاہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں مزید15000نوکریوں کااعلان کرچکے ہیں۔

ٹیچنگ کیڈرمیں 1300لوگوں کو ترقیاں دی ہیں۔رواں سال ابھی تک1967کنسلٹنٹس کو نوکری دی گئی ہے۔پنجاب میں ڈاکٹرزکی تمام بھرتیاں سوفیصدمیرٹ پرکی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کا ڈیپارٹمنٹ بنارہے ہیں۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ پر بین الاقوامی سطح پر کاوش کرنے پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو شاباش دیتی ہوں۔

پنجاب میں مختلف بیماریوں پرریسرچ کے ذریعے علاج پرکام ہورہاہے۔پنجاب میں تھیلیسیمیاء کا دنیا کاسب سے بڑاپروینشن پروگرام چلارہے ہیں۔پاکستان چائنہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ڈپٹی کونسلرجنرل چائنیز کونصلیٹ لاہورمسٹرپنگ زنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں اقدامات اٹھانے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کوسراہتے ہیں۔

پاکستان کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے پی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہورچیپٹرپروفیسرڈاکٹراشرف نظامی نے کہا کہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سمیت تمام مہمانوں کی آمدکاشکریہ اداکرتے ہیں۔پی ایم اے نے ہمیشہ صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے چائنہ کے ساتھ مل کر صحت کے شعبہ میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کوروناکے چاروں ادوارکے دوران بھی ڈاکٹرزنے جان کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت کی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناکے خلاف جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>