نامور اداکار طارق شاہ کی10ویں برسی (آج)منائی جائیگی

جمعرات 9 دسمبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار طارق شاہ کی 10ویں برسی آج(جمعہ) کومنائی جائے گی۔طارق شاہ 1952 میں مردان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوںنے پشتو فلم شہباز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ان کی بطور ہیرو پہلی اردو فلم اپریل فول تھی ۔

(جاری ہے)

طارق شاہ نے پشتو، اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ ہیرو بننے کے خواہشمند تھے مگر ان کے پرستاروں نے انہیںبطور ولن زیادہ پسند کیا۔ طارق شاہ نے بطور پروڈیوسر بھی متعدد فلمیں بنائی۔ طارق شاہ نے اپنے بڑے بیٹے ببرک شاہ کو بھی عجب گل کی فلم میں بطور ہیرو متعارف کروایا۔ طارق شاہ10دسمبر 2011کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں