کیا عامر لیاقت بگ باس کا پاکستانی ورژن لارہے ہیں

ْپروگرام میں شرکت کرنیوالے افراد کو ایک ماہ تک بول ہائوس میں دنیا سے الگ ہو کر رہنا ہوگا

جمعرات 9 دسمبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر طویل عرصے بعد ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ریئلٹی شو آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق عامر لیاقت ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے جو تقریباً بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سے ملتا جلتا ہوگا جسے بگ باس پاکستانی ورژن بھی کہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں عامر لیاقت حسین یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک بول ہائوس میں دنیا سے الگ ہو کر رہنا ہوگا اور انہیں صرف موبائل فون دیا جائے گا۔ٹریلر میں بول ہائوس میں موجود پرتعیش سہولیات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، عالی شان ہائوس میں سوئمنگ پول، جیم، گراونڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ عامر لیاقت کسی ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں