موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن میں جانے والی تھی‘ سعدیہ امام

مخصوص غذا، انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے موٹاپے کو ختم کیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) خوبرواداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن میں جانے والی تھی ،مخصوص غذا، انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے موٹاپے کو ختم کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں ملک سے باہر تھی اور میرے ساتھ گھر کی کوئی بزرگ یا تجربہ کار خاتون بھی نہیں تھیں جو مجھے ان حالات میں مفید مشورے یا گائیڈ کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیے مجھے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں میرا جسم پھیلنا شروع ہوگیا اور اس موٹاپے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں جانے والی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ بالآخر میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا جنہوں نے مجھے ڈائٹ پلان دیا اور کچھ ورزشیں بتائیں جن پر عمل کرکے میں نے موٹاپے پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں