پروڈیوسر خالدحسن دل کے عارضے کے باعث ہسپتال داخل

علالت کی خبر پر اداکاروں نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی

جمعرات 9 دسمبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء)پروڈیوسر خالدحسن دل کے عارضے کے باعث شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔خالد حسن کو سینے میںتکلیف محسوس ہونے پر شیخ زیدہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعدانہیں ہسپتال میں داخل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

خالدحسن کی علالت کی خبر ہونے پر اداکاروں نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔خالد حسن نے اپنے عزیز وا قارب اوردوستوںسے بھی اپنی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں