پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز
پاکستان نیوی وارکالج لاہور میں پاک بحریہ کی جانب سے چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ (MARSEW-4) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس قومی ورکشاپ کاموضوع ’بلیو اکانومی پاکستان کا مستقبل‘ ہے
جمعرات 9 دسمبر 2021 11:34
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنا، بلیو اکانومی اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی پھیلانا، پاکستان کے بحری وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔
ورکشاپ میں اراکین اِسمبلی، پالیسی سازوں، بیوروکریٹس،ماہرین تعلیم، کاروباری اور میڈیا برادری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین شریک ہیں۔ یہ ورکشاپ ملک میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے واحد مربوط پالیسی اپنانے کے لیے متنوع خیالات کو جمع کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
(جاری ہے)
ورکشاپ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے پہلے آن کیمپس سرگرمیاں ہیں جس میں ممتاز مقررین، اسکالرز اور ماہرین تعلیم بحر ہند کے خطے میں سیکیورٹی حالات، پاکستان کے بحری شعبے میں چیلنجز اور مواقع، بلیو اکانومی کی استعداد اور سی پیک منصوبے میں گوادر پورٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔
ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے دوران، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جس میں پالیسی سازی کے تناظر میں پاکستان کی میری ٹائم استعداد سے واقفیت بھی شامل تھی۔
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2017 سے پاکستان نیوی وار کالج میں ہر سال منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ورکشاپ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی کی ترقی میں مربوط نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری