صحت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اوربلاسود قرضوں کی فراہمی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام ہیں ،مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:40

صحت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اوربلاسود قرضوں کی فراہمی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام ہیں ،مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی سروے موجود ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دیگرممالک کے مقابلے میں آج بھی کم ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلامی فلاحی ریاست کی تکمیل کے لئے تمام طبقات کی ذمہ داری لی جارہی ہے ،صحت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اوربلاسود قرضوں کی فراہمی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام ہیں جوحزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے133میں پارٹی رہنماوں اورکارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حقائق سے آگاہ ہو رہے ہیں اس لئے وہ اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے جس کی وجہ سے حزب اختلاف کے راہنماوں کا اضطراب اور بے چینی بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے  پاکستان کی جانب سے معیشت کی ترقی کیلئے کی جانے والی پیشرفت کو سراہا جا رہا ہےجبکہ حزب اختلاف والے اپنی انا اور تسکین کے لئے اسے جھٹلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن سے مستحکم معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے اور ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی مضبوط معیشت والے ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں