خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:46

خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) عدالت نے خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ڈاکٹر عبداللہ کی درخواست ضمانت پرجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شہباز رضوی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں