جنرل ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ دینے کا اعلان

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کرسمس کی مناسبت سے تمام مسیحی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ20دسمبر کو ادا کرنے کا اعلان کر دیا ،جس کے لئے ڈائریکٹر فنانس کو ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیکل کالج ، ایل جی ایچ ،نرسنگ کالج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والاسٹاف اپنا مذہنی تہوار بھرپور جوش و خروش سے منا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرسمس کی تقریب میں انتظامیہ کے افراد بھی شرکت کریں گے اور اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اُن کا ساتھ دیں گے ۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ ہم سب کے لئے مذہبی نقطہ نظر سے بھی قابل احترام ہیں اور اُن کا یوم ولادت ہم سب پوری عقیدت اور احترام سے منائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں