وزیر قانون پنجاب نے بسنت منانے کی تجاویز مسترد کر دیں، سخت کارروائی کا حکم

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:01

وزیر قانون پنجاب نے بسنت منانے کی تجاویز مسترد کر دیں، سخت کارروائی کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے فروری میں بسنت منانے کی تجاویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے خونیں کھیل کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فروری میں بسنت منانے کی تجاویز دی گئیں جنہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے خونیں کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں