وزیراعظم کا ”2 بچے خوشحال گھرانہ“ کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پر زور
ہمیں آبادی پر قابو پاکردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہے، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہونا چاہئے، خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 دسمبر 2021 17:25
(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت بارے بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ”2 بچے خوشحال گھرانہ“کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرقابو پانا انتہائی اہم ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہونا چاہئے۔ اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بہت طاقت رکھی ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکی موجودگی خوش آئندہے۔پنجاب میں مربوط حکمت عملی کے باعث کوروناکے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام انتہائی اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں ماں کی صحت کویقینی بناناہوگا۔صحت مندماں ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ معاشرہ میں ماؤں کی صحت کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ انڈیا میں ایک ماں کے مرنے پر تاج محل اور سویڈن میں ماں کے مرنے پر مڈوائفری کالج بن رہا تھا۔ بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرنا ہوگا۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ہمیں آبادی پر قابو پاکردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوناہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر بہت محنتی آفیسر ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کو شاباش دی اور ورکشاپ کے انعقادپرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈ بنک کے افسران کی کاوش کو سراہا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقادپر سٹیک ہولڈرزکی کاوش لائق تحسین ہے۔ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کریں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
سٹیل انڈسٹری کا مالک ایک ارب 63کروڑ روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس فراڈ ثابت ہونے پر گرفتار
پنجاب حکومت کاچوری شدہ گاڑیوں ،منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
قصور/پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
گیس چوری کریک ڈائون،مزید 119گیس کنکشن منقطع، 40لاکھ کے جرمانے عائد
سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدرات انڈسٹریز سیکرٹریٹ میں اجلاس
پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی، اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے،وزیر تعلیم پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس کی چوری ہونے والی کار برآمد ہو گئی
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کی کتاب کی تقریب رونمائی
پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا