گائیگی کا فن اتنا آسا ن نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے ، یہ ایک سمندر ہے ‘ سائرہ نسیم

نئے آنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی قائل نہیں لیکن انہیںاس فن کی تربیت حاصل کرنی چاہیے

پیر 17 جنوری 2022 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیگی کا فن اتنا آسا ن نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے ، یہ ایک سمندر ہے اور جب تک اس میں کودا نہ جائے اس کی صحیح گہرائی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر تنقید نہیں کی لیکن اصلاح ضرور کی ہے ۔

(جاری ہے)

میرے خیال میں گائیگی کے فن کو بڑا آسان سمجھ لیا گیا ہے اور ہر کوئی اس کے ساتھ زور آزمائی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔گائیگی کا فن بہت مشکل کام ہے اور جو پارٹ ٹائم کی بجائے حقیقی طور پر اس سے وابستہ ہیں وہ بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی قائل نہیں لیکن نئے آنے والوں کو اس فن کی تربیت حاصل کرنی چاہیے اور سینئرز کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں