خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ‘ اداکارہ خوشبو

اسٹیج ڈرامہ میری پہچان کی پہلی بنیاد ہے ،میں اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی

پیر 17 جنوری 2022 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اداکارہ خوشبونے کہا ہے کہ خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ، میں نے اپنے کیریئر میں صرف محنت کو شعار بنانا کر عزت اور مقبولیت حاصل کی ہے ،یہ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی منفی چیز پہلے کی طرح آج بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے وہی پسندیدہ فنکار ہے جو اپنے دیئے ہوئے کردار کو بخوبی اس طرح سے ادا کرے جس طرح سے اس کردار کا حق بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رقص کوئی بری چیز نہیں بلکہ اس کو کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے وہی رقص کو اچھا اور برا بناتا ہے ۔اسٹیج ڈرامہ میری پہچان کی پہلی بنیاد ہے اس لیے میں اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں