مریم نواز کے حکومت گرانے کے بیان پر پارٹی میں اختلاف ہے

مریم نواز کے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے حکومت گرانے کے بیان پر پوری پارٹی کو اختلاف ہے،سودہ کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے۔شاہد خاقان عباسی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جنوری 2022 11:56

مریم نواز کے حکومت گرانے کے بیان پر پارٹی میں اختلاف ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16 جنوری 2022) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے حکومت گرانے کے بیان پر پوری پارٹی کو اختلاف ہے۔انہوں نے سماء کے پروگرام احتساب میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدم اعتماد اس وقت لائیں گےجب یقین ہو نظام آئین کے مطابق ہے، سودہ کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے۔

( پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے 13 جنوری کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ ہو آزمانا چاہیے، پہلے مجھے لگتا تھا حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اب عوام کی مرضی پر چلنا پڑے گا، عوام کا بیانیہ نئے الیکشن ہیں)۔

(جاری ہے)

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں خرابی کی وجہ یہ ڈیلیں ہیں، ڈیلوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا وہ سب کے سامنے ہے۔

نوازشریف کا ایک مطالبہ ہے حکومت گھر جائے اور شفاف الیکشن ہوں۔انہوں نے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا میں اور مریم نواز پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نوازشریف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی بات درست ہے بیانیہ شہباز شریف کا چلے گا اور شہباز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو مسلم لیگ ن کا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ نوازشریف واپس آئیں، ایاز صادق نے جو بات کی ویہ اُن کی سوچ ہو گی، جب ایاز صادق سے پوچھا کہ آپ نے نوازشریف کی واپسی متعلق کیا بیان دے دیا تو جواب ملا سال تو نہیں بتایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اسپتال میں داخل نہیں تھے اس لیے ویزے میں توسیع نہیں ہوئی،نوازشریف علاج کروا کر واپس آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں