توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر تعلیم کو نوٹس جاری

پیر 17 جنوری 2022 13:45

توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر تعلیم کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ این سی اے کالج میں خلاف قانون بھرتیاں کی گئی ،این سی اے کالج میں بھرتیوںکے خلاف عدالت سے رجوع کیا، فاضل عدالت نے 30 دن میں درخواست گزار کی داد رسی کیلئے درخواست وفاقی وزیر تعلیم کو بھجوا دی ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ۔ استدعا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں