چڑیا گھر کے قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات اور بیماری میں مبتلا ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع

پیر 17 جنوری 2022 13:45

چڑیا گھر کے قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات اور بیماری میں مبتلا ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) لاہور چڑیا گھر میں قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات اور بیماری میں مبتلا ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ لاہور چڑیا گھر میں آئے روز قیمتی او رنایاب جانوروں کی اموات اور بیمار ہونا معمول بن چکا ہے،جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیںنجس کی وجہ سے قیمتی جانوروں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مطالبہ ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے اورقیمتی جانوروں کی دیکھ بھال ،بہتر خوراک اور وقت پر چیک اپ یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں