شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

بیٹی کو جلد کے چیک اپ کے لیے لایا، ڈاکٹر کے پاس گئی تو واپس نہ آئی۔والد کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جنوری 2022 16:00

شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2022ء ) شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے شیخ زید اسپتال سے مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔لڑکی کے اغوا ہونے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مسلم ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مغوی لڑکی کے والد علی نور نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کرن کو شیخ زید اسپتال جلد کے چیک اپ کے لیے لایا تھا۔

وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو میں وہاں بیٹھ کر اس کا انتظار کرتا رہا۔والد نے بتایا کہ کافی دیر انتظار کرنے کے بعد وہ واپس نہ آئی۔جس کے بعد تلاش شروع کی تو وہ اسپتال میں کہیں نہ ملی۔نور علی نے بیٹی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہیا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب فیصل آباد ضلع بھر میں اغواء وزیادتی کے واقعات بڑھ گئے ۔ سال 2021ء کے سینکڑوں مقدمات کے چالان التواء کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانوں میں تفتیشی افسران حقیقت جانتے ہوئے بھی معاملات کو لٹکائے رکھتے ہیں، اغواء وزیادتی کے مقدمات میں پولیس کے تفتیشی نظام کو بہتر بنایا جائے،، تھانوں میں ٹائوٹ حضرات کی مدد سے ان مقدمات میں نہ صرف کئی بے گناہ افراد کو ملوث کیا جاتا ہے بلکہ تفتیشی افسران کی ملی بھگت سے مخالفین کو ذلیل وخوار کرنے اور طمع نفسانی کی خاطر نت نئے حربوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سی پی او فیصل آباد سے شہریوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں جو متاثرہ شہری ہیں ان کی ایف آئی آر تو بلاتاخیر درج ہونے کے بعد ان کی تفتیش مقررہ وقت کے اندر مکمل کروانے کے لیے تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کی تعیناتی کی جائے جبکہ مشکوک افراد کی مکمل چھان بین کی جائے تاکہ بے گناہ شہری پیشہ ور لوگوں اور خواتین کے چنگل سے بچ جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں