و زیر اعلیٰ پنجاب سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ،بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے،عثمان بزدار کی گفتگو

پیر 17 جنوری 2022 16:32

و زیر اعلیٰ پنجاب سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ،بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالدخو رشیدکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کرنے میں معاونت کریگا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو15ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت پوری معاونت جاری رکھے گی۔

عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کی ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں،گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ۔

عثمان بزدار نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔وزیراعلی خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی خالد خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ۔

وزیراعلیٰ خالد خورشیدنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔،وفد میں گلگت بلتستان کے وزیر صحت حاجی گلبر خان مشیرخوراک شمس لون اوردیگر شامل تھے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments