عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹائون ہال میں اگلے ہفتے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی‘ محمود الرشید

لاہور میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،خراب سٹریٹس لائٹس ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائیں

منگل 18 جنوری 2022 15:11

عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹائون ہال میں اگلے ہفتے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی‘ محمود الرشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اجلاس جناح ہال میں ہوا ۔ اجلاس میں لاہور میں صفائی کی صورتحال، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری امور کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس میںایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، سی او علی عباس بخاری، میٹرو پولیٹن افسر عثمان بھدر اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

محمود الرشید نے کہا کہ لاہور میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ایل ایم سی حکام لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائیں،صفائی کے انتظامات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔پورے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے،جس جگہ ضروری ہو نئی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے معاملات کو ٹانز کی سطح پر مانیٹر کیا جائے،عوامی مسائل کے ٹانز کی سطح پر حل کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹائون ہال میں اگلے ہفتے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی،کھلی کچہری میں ایل ڈی اے اور واسا حکام بھی موجود ہوں گے،عوامی اور شہری مسائل موقع پر حل کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں