صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان

تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سی95 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے

منگل 18 جنوری 2022 16:37

صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ۔حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سی95 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے،301 سی700یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 95پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے لیے نہیں مانگا گیا۔حکومتی درخواست پر نیپرا سماعت 24 جنوری کو کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں