کورونا اور نمونیا سے بچاؤ کے جعلی انجیکشن کی فروخت کا انکشاف

’میرو نیم انجکشن‘ کی جعلی اقسام مارکیٹ میں موجود ہیں اور کورونا میں اینٹی بائیٹک کے طور پر اس دوا کا استعمال عام ہو رہا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے جعلی انجیکشن مارکیٹ سے فوری اٹھانے کی ہدایت کردی

Sajid Ali ساجد علی منگل 18 جنوری 2022 17:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 جنوری 2022ء ) صوبہ پنجاب میں کورونا اور نمونیا سے بچاؤ کے جعلی انجیکشن کی فروخت کا انکشاف ہوگیا ، محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے مریضوں کو نقصان سے بچانے کے لیے جعلی انجیکشن مارکیٹ سے فوری اٹھانے کی ہدایت کردی۔ اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں میرو نیم انجکشن کی جعلی اقسام مارکیٹ میں موجود ہے اور کورونا میں اینٹی بائیٹک کے طور پر اس دوا کا استعمال عام ہو رہا ہے ، یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ انسپکٹر کو مارکیٹ سے تمام اسٹاک اٹھانے کی ہدایت کرتے ہئے کہا ہے کہ مطلوبہ بیچ نمبرز اور دوا کی قسم مارکیٹ سے فوری اٹھائی جائے۔

دوسری جانب پاکستانی اور چینی ماہرین نے مل کر کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی ، دوا کا نام ’جن ہواقنجن گرینولس‘ ہے ، کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کردیا گیا ، جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے مرکز میں چینی دوا کے کامیاب ٹراٸل کی تکمیل کی تقریب ہوئی ، جس میں سربراہ سینیٹر اقبال چوہدری ، چین کے سفارتخانے کے نمائندے سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر عطا الرحمن اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل نے آن لائن شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کلینیکل ٹرائل کے سربراہ ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤکی دوا تیارکی گئی ہے ، یہ دوا پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے ، دوا کا نام ’جن ہواقنجن گرینولس‘ ہے ، کورونا کی یہ دوا جوشچنگ فارماسوٹیکل کمپنی نے بناٸی ہے ، جس کی فاٸٹو کیمسٹری جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گٸی، دوا کی رجسٹریشن اور اجازت ڈریپ سمیت تمام اداروں سے کی گئی ، اس سے پہلے یہ دواچین میں کورونا کے مریضوں کیلئےاستعمال ہوٸی۔

آئی سی سی بی ایس مرکز کے سربراہ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس نے چین کے اشتراک سے کورونا سے بچاو کی دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کیا ، ٹرائل میں 18 سے 60 سال کے کورونا کے مریضوں کو شامل کیا گیا جن پر دوا کی افادیت 70 فیصد تک سامنے آئی ، دوا کو کورونا کے مختلف ویرینٹس پر اپلائی کیا اور کامیابی ملی جب کہ تمام ملکی اور عالمی اداروں سے منظوری بھی حاصل کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں