وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ایم این اے ظہورقریشی اورچیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ کی ملاقات

منگل 18 جنوری 2022 19:42

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ایم این اے ظہورقریشی اورچیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ایم این اے ظہورقریشی اورچیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ترقی کا جھانسہ دیاگیا،حقیقی ترقی کادوراب شروع ہوا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دھوکے پر دھوکہ دیاگیا۔

جنوبی پنجاب کا بجٹ اب کسی دوسرے علاقے میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے عوام کی دیرینہ محرومیاں دورکریںگے۔شہروں اوردیہات میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیںگے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوںکی تشکیل میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ضروری سمجھتے ہیں ۔ ایم این اے ظہور قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارجنوبی پنجاب کے حقیقی مسیحا ثابت ہوئے ہیں۔ سید عباس علی شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ویژن قابل تحسین ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں