علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹس شیڈول بری طرح متاثر

بدھ 19 جنوری 2022 13:39

علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹس شیڈول بری طرح متاثر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر رہا۔

(جاری ہے)

حد نگاہ 500 میٹر رہنے کی وجہ سے رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ کے لئے بند کرنا پڑارن وے بند ہونے کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے دو پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کو اسلام آباد موڑنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسری پرواز شارجہ سے پی اے 413 مسافروں کے ہمراہ لاہور پہنچی تھی جسے اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں