سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 19 جنوری 2022 15:02

سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ لاہور کے متعدد بڑے ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بند ہو چکی ہے،اکثر ہسپتالوں میں ایم آر آئی اور سٹی سکین کی مشین تک خراب پڑی ہیں ۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور مفت ادویاتی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورایم آر آئی اور سٹی سکین کی خراب مشنری کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں