وزیر اعلی نے سانحہ مری پر شفاف انکوائری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ پورا کیا‘ مسرت جمشید چیمہ

اعلی افسران کے خلاف بلا تاخیر کارروائی سے اپوزیشن کی منفی سیاست دفن ہو گئی‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعرات 20 جنوری 2022 13:01

وزیر اعلی نے سانحہ مری پر شفاف انکوائری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ پورا کیا‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سانحہ مری پرمفصل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں 15اعلی افسروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے قوم سے شفاف انکوائری اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ پورا کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے سانحہ ہونے پر سابقہ دور کی طرح قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی اور ہی نہ مٹی پائو فارمولہ اپنایا بلکہ بلا تاخیر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے جائے وقوعہ کا دورہ اور سینکڑوں لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کی۔

جس طرح انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرنے میں قطعاًکوئی تاخیر نہیں کی اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ذمہ دار ٹھہرائے گئے اعلی افسران کی خدمات سے سرنڈر کر کے وفاق کو مذکورہ افسران کو معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ سانحہ سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی مرتب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے فوری بعد پنجاب حکومت کی جانب سے اعلی افسران کے خلاف بلا تاخیر کارروائی سے اپوزیشن کی منفی سیاست دفن ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں