ْموٹروے پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 20 جنوری 2022 13:04

ْموٹروے پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) موٹروے پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹروے پر مختلف جگہوں پر قائم دکانوں پر ناقص اشیاء فروخت ہورہی ہیں،موٹروے پر قائم ان دکانوں پر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بنایا جائے اور غیر معیارے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں