کھاد کے بحران کے خلاف تحریک التوائے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 20 جنوری 2022 13:04

کھاد کے بحران کے خلاف تحریک التوائے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) کھاد کے بحران کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ کھاد کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے ،کسانوں کودن بھر قطاروںمیں لگ کر بھی کھاد نہیں مل رہی ،کھاد کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں ،کھاد کی عدم دستیابی سے ربیع سیزن کی فصل کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں