صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی انارکلی بم دھماکے کی شدید مذمت

دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

جمعرات 20 جنوری 2022 17:41

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی انارکلی بم دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انارکلی بم دھماکے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے انارکلی بم دھماکے کے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ انارکلی بم دھماکے کے زخمیوں کی فہرست ہسپتال میں چسپاں کی جائے۔

(جاری ہے)

مئیوہسپتال میں تمام ڈاکٹرزاور سٹاف حاضر رہے۔ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرافتخاربم دھماکے کے تمام زخمیوں کا اپنی نگرانی میں علاج کروارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی مئیوہسپتال کے تمام سینئرڈاکٹرزاور سٹاف کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ لواحقین مریضوں کے علاج معالجہ میں ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں