وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا گوجرانوالہ کے پارک میں جھولے سے لڑکی کے گرنے کے واقعہ کا نوٹس ،کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب

جمعہ 21 جنوری 2022 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ کے پارک میں جھولے سے لڑکی کے گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے آسمانی جھولے سے گرکر لڑکی کے جاں بحق ہونے پر کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ جھولے سے لڑکی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگو ار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں