وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس

ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ،ڈیجیٹل میڈیا ونگ، کی 5 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعہ 21 جنوری 2022 23:36

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈی جی پی آر کی 5 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری اور گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے چارٹر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یورنیورسٹی کے قیام کی سکیم کو رواں مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال کی ترقی کیلئی18سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس وظائف، کیش ایوارڈز اور انتقال کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کااجلاس منعقد ہوا۔ مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں