کوروناوبا ء کے باوجود پاکستان کی معیشت کی شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے ‘ اسد عمر

گزشتہ کئی مہینوں سے برآمدات ،ترسیلات زراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اضافے کارجحان ہے‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:25

کوروناوبا ء کے باوجود پاکستان کی معیشت کی شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے ‘ اسد عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ کوروناوبا ء کے باوجود پاکستان کی معیشت کی شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے جس نے دنیابھرکے ملکوں کی معیشتوں کومتاثرکیاہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکہ اوریورپ جیسے ترقی یافتہ ملک بھی کوروناوائرس کی وجہ سے مہنگائی کے مسئلے سے دوچارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی شاندارپیداوارکی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو بڑھ رہی ہے اورگزشتہ کئی مہینوں سے برآمدات ،ترسیلات زراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اضافے کارجحان ہے۔انہوں نے اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان کودوسرے ملکوں کی طرح شدیدخطرات کاسامنانہیں ہے۔حکومت نے سا ت کروڑ سے زائد افرادکوویکسین لگانے کے علاوہ ہسپتالوں میں پہلے ہی ضروری انتظامات کرلئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں