وزیراعلیٰ سے سید علی رضا گیلانی کی ملاقات، دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست،وزیراعلیٰ کا ہمدردانہ غور کا وعدہ

ماضی میں عوام کومحض دھوکے دیئے گئے ، کام کم اورباتیں زیادہ تھیں، ہم کام کرتے ہیں اور کام بولتے ہیں ‘ سردار عثمان بزدار دوردراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والے عثمان بزدار ہی سمجھ سکتے ہیں‘سید علی رضا گیلانی

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:01

وزیراعلیٰ سے سید علی رضا گیلانی کی ملاقات، دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست،وزیراعلیٰ کا ہمدردانہ غور کا وعدہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سید علی رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید علی رضا گیلانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپورکو ضلع بنانے کی تجویز پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا اور کہا کہ ترقی کے سفر میںاب ہر شہراورہر گاؤں شریک ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں عوام کومحض دھوکے اوردلاسے دیئے گئے ۔ سابقہ دورمیں کام کم اورباتیں زیادہ بنائی جاتی تھیں لیکن ہم کام کرتے ہیں اورہمارے کام بولتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ سید علی رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارعوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپور کو ضلع بنانے کی تجویزپر صاد کیا۔ دوردراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو عثمان بزدار ہی سمجھ سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں