عوام کو د و وقت کی روٹی کے لالے ،حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ‘ حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی گریز نہیں کرینگے

اتوار 23 جنوری 2022 00:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،عوام کو د و وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر ڈاکٹرافنان اللہ خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب عوام پر مہنگائی کے بم نہ گرائے گئے ہوں، موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں مایوسی اوربے چینی بڑھ رہی ہے ، حکومت نے جس طرح مہنگائی کی ہے عوام کے صبر کے پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق کے لئے پہلے بھی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس سے گریز نہیں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں