لاہور ائیر پورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر سے 780 گرام سفوف ہیروئن برآمد

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کر کے ابوظہبی جانے والے مسافر سے 780 گرام سفوف ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مسافر میر زوہیب نے ہیروئن شولڈر بیگ کے اندر تین عدد پرسوں کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں