ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں شکست کا بہت دکھ ہے، شاہین آفریدی

میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں حسن علی کی کوئی غلطی نہیں، مجھے اس کے بعد لگا تار تین چھکے نہیں کھانے چاہیے تھے، گفتگو

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں شکست کا بہت دکھ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شاہین آفریدی نے بتایا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں حسن علی کی کوئی غلطی نہیں، مجھے اس کے بعد لگا تار تین چھکے نہیں کھانے چاہیے تھے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ سے پہلے شاہد آفریدی سے ٹپس لی تھیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی کا پریشر ہوگا مگر جو ذمہ داری ملی ہے اس پر پورا اتریں گے۔کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ کرکٹ میں آگے آنے کے لیے لاہور قلندرز نے انہیں پلیٹ فارم دیا، جو لاہور قلندرز والے کر رہے ہیں، وہ کوئی اور نہیں کر رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں