پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت شادی کی وجہ بن گئی

خاتون نے پاکستان کی جیت کے بعد مرد صارف کو ٹوئٹر پر شادی کیلئے پرپوز کر دیا، دونوں صارفین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 23 جنوری 2022 21:34

پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت شادی کی وجہ بن گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23 جنوری 2022) پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت شادی کی وجہ بن گئی، خاتون نے پاکستان کی جیت کے بعد مرد صارف کو ٹوئٹر پر شادی کیلئے پرپوز کر دیا، دونوں صارفین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر لگائی گئی شرط سچ ہو گئی۔ لڑکی نے شرط لگائی تھی کہ اگر ورلڈ کپ کے مقابلے میں پاکستان بھارت کے خلاف کامیاب ہو گیا تو میں ٹویٹر پر شادی کیلئے پرپوز کروں گی۔

پاکستان کی بعدازاں ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد خاتون نے ٹویٹر پر شادی کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اُس وقت تو ٹویٹر صارفین نے اس ٹویٹ کو یا سنجیدہ نہ لیا، تاہم ایک مرد صارف نے خاتون کی جانب سے کیا گیا پرپوزل قبول کرلیا اور اب دونوں ٹویٹر صارفین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہپاکستان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے تھے۔

ٹوئٹر پر جہاں صارفین نے دل کھول کر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو داد اور مبارکبادیں دی تھیں،وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو انڈیا کی شکست کے بارے میں میمز شیئر کرتے رہے۔کسی نے کوہلی کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ دیا تو کسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورلڈکپ بھی پاکستان ہی جیتے گا ، لیکن پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد باہر ہو گیا تھا۔یہ کہنا بالکل نہیں غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک کرکٹ میچ تو دبئی کے سٹیڈیم میں ہوا لیکن ایک دوسرا میچ سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بھی جاری رہا۔سوشل میڈیا کے اسی میچ کے دوران دونوں صارفین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments