اپوزیشن کا شکریہ جو عمران خان کے خطاب کو غور سے سنتے ہیں‘حسان خاور

پیر 24 جنوری 2022 12:15

اپوزیشن کا شکریہ جو عمران خان کے خطاب کو غور سے سنتے ہیں‘حسان خاور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ جو عمران خان کے خطاب کو غور سے سنتے ہیں ورنہ وہ تو اپنے موجودہ اور سابقہ اتحادیوں کی بھی نہیں سنتے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کا بیانیہ بہت پیچھے رہ گیا، اور عمران خان کی سیاست بہت آگے ہے، اپوزیشن کا مزاحمت کی سیاست سے شروع ہوا سفر، مفاہمت کی بھیک مانگنے کے بعد اب ہزیمت تک آن پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں