رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہونگے

امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا،نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہوگا

منگل 25 جنوری 2022 00:09

رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست میں ہو گا۔سکولوں میں سالانہ امتحانات روایتی طور پر مارچ میں لیے جاتے ہیں لیکن رواں سال امتحانات مئی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے تحت امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جبکہ 31 مئی کو سکول نتائج کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔ رواں سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments